Home » شیرانی رلی » سہیلی ۔۔۔۔ سلیم حسنی

سہیلی ۔۔۔۔ سلیم حسنی

( لی جنڈری بالی وڈ ادکارہ وحیدہ رحمن کے لےے)

سہیلی! میں پیڑا کے کلیگ کا گو تم

تپسیا کو اب تک

سندرتا سے تن کی بڑا مانتا تھا

بدن کی کلا کو برا جانتا تھا

مجھے کلپنا کا ذرا گیان بخشو

یہ آنکھیں، بھنویں اور بانہیں اٹھاﺅ

اٹھا کر گرادو

یہ کلیگ مٹادو

مری خواب بستی کی سب لڑکیاں

جو گپھا میں نراشا کی پتھراگئی ہیں

سہیلی تم آشا کے گھنگرو پہن لو

انہیں پھر جگا دو

سہیلی!

میں آنند کے لوبھ کا ایک ہٹ دھرم بالک

مری ہٹ کے آگے

چندر ما کی جوتی کی بنسی بھی چپ ہے

بس اک رین گپ ہے

ذرا ریشمی سی لٹیں تو اڑادو

چھنا چھن چھنا چھن کی لوری سنا دو

مجھے تم سلا دو

Spread the love

Check Also

سوچوں کے مضافات ۔۔۔ نسیم سید

روح رقصاں ہے یوں جیسے مجذوب گھنگھرو مزاروں کے یا دائرہ وار صوفی بھنور خواب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *